وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کر نیوالے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔