پھالیہ:گھر سے رقم اور سونا چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار
پھالیہ (نامہ نگار ) جھوٹی اطلاع دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
علی حمزہ سکنہ چک فتح شاہ نے ایمرجنسی نمبر 15پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے گھر سے 5لاکھ روپے اور سونا چوری ہو گیا ۔،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو اطلاع بوگس نکلی ، پو لیس نے علی حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔