عالمی منڈی میں تیل 3 فیصد تک سستا

عالمی منڈی میں تیل  3 فیصد تک سستا

لندن (دنیا نیوز،آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 87ڈالر فی بیرل پر آ گئی،یہ قیمت مارچ کے اوائل کے بعدکی کم ترین قیمت ہے۔

امریکی خام تیل ویس ٹیکساس انٹرمیڈیٹ3فیصد سستا ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت85ڈالر پر بند ہوئی ، یہ قیمت کی اپریل کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجوہات میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں