بھتہ خوری ، جرائم پیشہ عناصر سے روابط‘ ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں، بدعنوان عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور موصولہ معلومات کی روشنی میں مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف بھتہ خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کی معاونت کے الزامات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔