بنوں : جائیداد تنازع پر فائرنگ باپ 3 بیٹوں سمیت قتل
بنوں(این این آئی)پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتہ داروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ کو 3بیٹوں سمیت قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں جائیداد کے تنازع پر مسلح ملزموں نے باپ اوراس کے 3بیٹوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔