گھر کی چھت سے قیمتی اور نایاب نسل کے مرغے غائب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی چھت سے قیمتی اور نایاب نسل کے مرغے چور لے نکلے ۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے اسکی چھت پر رکھے گئے قیمتی اور نایاب نسل کے مرغے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ۔