مدینہ ٹاؤن :گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ رسول پارک میں عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائل فون، کپڑے اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔