بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر 3 افراد گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں لے کر گھومنے والے تین افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا جو بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔