ساندہ:پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی

ساندہ:پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے  سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی

لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے ساندہ میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساندہ کے علاقے میں حمزہ نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حکام کے مطابق متاثرہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں