آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ٹرمپ،جرمنی کاالزام
آبی گزرگاہ یورپی توانائی ،معیشت کیلئے اہم،فوری کھولی جائے :جرمن وزیر دفاع
برلن(اے ایف پی) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور اس اہم بحری راستے کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جانا چاہیے ۔ ان کے مطابق یہ آبی گزرگاہ یورپ کی توانائی اور معاشی بحالی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ بورس پسٹوریئس نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ یورپی ممالک اس صورتحال سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ جرمنی نے زور دیا ہے کہ اس مسئلے کا حل تمام فریقین کی مشاورت سے نکالا جانا چاہیے ۔