ایرانی فیڈریشن کا جذباتی خط، شائقین، لاس اینجلس کا شکریہ
تہران (سپورٹس ڈیسک) ایرانی فٹبال ٹیم کی جانب سے سوفائی سٹیڈیم کے اپنے ڈریسنگ روم میں ایک تحریری پیغام میں ورلڈ کپ کے دوران میزبانی پر لاس اینجلس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مذکورہ پیغام میں ایرانی ٹیم کے ارکان کا مؤقف تھا کہ ان کی ٹیم وقار کے ساتھ واپس جا رہی ہے ۔ ہاتھ سے تحریر کردہ پیغام میں لاس اینجلس کی مہمان نوازی کو سراہا گیا ۔ہزاروں سال پرانی سرزمین فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے ، لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔ فخر کے ساتھ لاس اینجلس آئے ، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔ایرانی ٹیم نے ان شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں میچوں میں اپنے ‘دل، آواز اور جذبے ’ کے ساتھ ٹیم کی حمایت کی۔پیغام کا اختتام تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کی اپیل پر کیا گیا۔