جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران فرائض انجام دینگے برانچ رجسٹری کراچی میں تقریب، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے ججز کی شرکت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں ہوئی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے ۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز نے شرکت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے حلف برداری کی کارروائی چلائی، سپریم کورٹ کے افسروں اور عملے کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں