پرو ہاکی لیگ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

 پرو ہاکی لیگ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لندن میں آج کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے اہم مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام6 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو اس بڑے مقابلے میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں، سفیان خان اور حنان شاہد، کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔ دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث موجودہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جس سے پاکستان کی اٹیکنگ صلاحیتوں اور پنالٹی کارنر کنورژن پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مقابلہ 14اکتوبر2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں ہوا تھا، جو تین، تین گول سے برابر رہا تھا۔ ماہرین کے مطابق حنان شاہد اور سفیان خان کی غیر موجودگی نے ٹیم کی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنر ڈیپارٹمنٹ میں موجود کمزوریوں کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں