خواتین سے نا زیبا حرکات، زیادتی کی کوشش کرنیوالا جعلی پیر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے خواتین کیساتھ نا زیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنیوالا جعلی پیر گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دم کروانے کیلئے جعلی پیر کو گھر بلوایاگیا تو ملزم نے گھر والوں کو کمرے سے باہر نکال کر دم کرنے کے بہانے سے خاتون سے نا زیبا حرکات کیں ،بعدازاں ملزم رات کو خاتون کو بار بار فون کر کے اپنے گھر آنے کا کہتا اور دھمکیاں دیتا رہا تو خاتون نے دوسری لڑکی کو جعلی پیر کے گھر بھیج دیا تو ملزم نے اس کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی صائم کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالرؤف کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔