چیچہ وطنی:سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ انتشار پھیلانے کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

چیچہ وطنی:سوشل میڈیا پر فرقہ  ورانہ انتشار پھیلانے کا  ملزم گرفتار،مقدمہ درج

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ انتشار پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 110 سات آر میں احمد رضا انصاری نے اپنے موبائل فون کے اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی پوسٹ تشہیر کی جس پر پولیس صدر چیچہ وطنی نے چھاپہ مار کر  ملزم کو گرفتار کرلیا اور موبائل قبضہ میں لے لیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں