فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب شوٹر ہلاک
فیصل آباد،چیچہ وطنی(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ اور انتہائی مطلوب شوٹر ہلاک ہوگیا۔
تھانہ گلبرگ فیصل آباد کے علاقے کمال آباد قبرستان کے قریب پولیس نے انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم غلام محی الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتوملزموں کی جانب سے پولیس ٹیم پر مبینہ طورپر فائرنگ کردی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں غلام محی الدین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔ ادھر تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں 23گیارہ ایل کے قریب ایک ملزم عمران کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس سے موقع پر منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔