گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زہر دیکر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں مصباح نامی خاتون کی شادی ملزم عمیر سے ہوئی تھی۔ جنکا گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ عمیر نے اپنے گھر والوں سے ملکر مقتولہ کو زبردستی زہر پلایا تھا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہو گئے تھے ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کر کے مرکزی ملزم عمیر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔