گوجرانوالہ:چار مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزم ہلاک
گوجرانوالہ،لالہ موسیٰ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزم ہلاک، 2زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ملزم حماد عرف مادی اپنے ہی ساتھیوں کیفائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اگست 2025 میں منشیات تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اٹھارہ سالہ غریب رکشہ ڈرائیور کو قتل جبکہ راہگیر کو زخمی کیااور اشتہاری ہو گیا تھا، ہلاک ملزم حماد تھانہ پیپلز کالونی کے قتل مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا ،جسے دوران برآمدگی آلہ قتل تین نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کر کے تھانہ فیروز والہ کے علاقہ سے پیپلزکالونی پولیس کی حراست سے چھڑوایا تھا، ساتھی ملزم فرار ہوگئے ۔ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم احمد رضا گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار،پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں منشیات اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل دوران پولیس ریڈ فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔
جسوکی موڑ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ، علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ، جنکی شناخت غلام مرتضیٰ اور زبیر کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ۔ترجمان گجرات پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی اور چوری کی تین درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے ، جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔