سمبڑیال کے محلہ واٹر ورکس سے 15سالہ لڑکی اغوا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)15سالہ لڑکی کو اغوا کرلیاگیا۔
تھانہ سمبڑیال کے محلہ واٹر ورکس کے رہائشی سلمان کی بھانجی 15سالہ رانی دختر اقبال گھر سے محلہ ہی میں واقع ہمسائے کے گھر دینی تعلیم حاصل کرنے گئی اورواپس گھر نہیں آئی ۔ لڑکی کو نامعلوم افراد حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں ،تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔