12سالہ بچی سے چھیڑخانی پر اوباش کیخلاف مقدمہ درج
موترہ(نامہ نگار)بارہ سالہ نابالغ بچی کیساتھ چھیڑخانی کرنے پر اوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کے شاہد نے پولیس کو درخواست دی کہ اوباش ملزم خالد انکے گھرمیں داخل ہوگیا اور اسکی بارہ سالہ بیٹی کیساتھ چھیڑ خانی کرنے شروع کردی ۔بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔