گھر کے باہر کھڑا محنت کش کا رکشہ چور لے گئے

گھر کے باہر کھڑا محنت کش  کا رکشہ چور لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر کھڑا محنت کش کا رکشہ چوروں کے ہاتھ لگ گیا۔

تھانہ ساندل بار کے علاقے نتھو چک میں مقصود نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر رکشہ کھڑا کیا گیا اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں