دکاندار کو باتوں میں الجھا کر نوسر بازوں نے موبائل فون ہتھیا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکاندار کو باتوں میں الجھا کر نوسر بازوں نے موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اختر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فوٹو سٹیٹ کی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم اس کی دکان پر آیا اور اسے باتوں میں الجھا کر تصویر کھینچنے کے بہانے اس کا موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔