13 وارداتیں،شہر ی لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے ہیئر ،ملت پارک ،چوہنگ میں بھی راہگیروں کو لوٹ لیا غازی آباد سے عمران کا رکشہ، دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی13 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہیئر کے علاقہ میں قیصر سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبا ئل فون،نواب ٹاؤن میں اکمل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں غلام عباس سے 2لاکھ 65 ہزار اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں فیاض سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد میں محسن سے 2لاکھ اور موبائل فون،چوہنگ میں فیصل سے 15 ہزار روپے ،گرین ٹاؤن میں عمران سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون ،نولکھا میں نواز سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ کوٹ لکھپت میں افضل سے 5 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے غازی آباد سے عمران کا رکشہ، لاری اڈا سے امین ، شادباغ سے عاصم اور شالیمارکے علاقہ سے ماجد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔