لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی،مقدمات درج

لاکھوں کی بجلی چوری  پکڑی گئی،مقدمات درج

شیر گڑھ ( نامہ نگار)شیرگڑھ میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے ٹیوب ویل چلانے پر بجلی چوری پکڑی گئی، لاکھوں کے ڈٹیکشن بل اور مقدمات درج کرلئے گئے ۔۔۔

لیسکو چیف انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر انجینئر سید قربان شاہ نے دیگر ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سردار محمد منشاء سکنہ کھرل کلاں سمیت کئی بااثر بجلی چوروں کو ڈائریکٹ سپلائی کے تحت بجلی چوری کر کے ٹیوب ویل چلا کر زرعی اراضی سیراب کرنے اور دیگر شہریوں کی جانب سے گھروں کو سپلائی دینے پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں کے ڈٹیکشن بل ڈال دئیے اور باقاعدہ فوجداری مقدمات بھی درج کروادئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں