پیزا ڈیلیوری بوائے نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

 پیزا ڈیلیوری بوائے نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

علی اختر پیزاپہنچانے ڈیرے پرگیاتو ملزم نے پکڑلیا، مزاحمت پر فائرنگ کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیزا ڈیلیوری بوائے نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ میں علی اختر نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ایک شخص نے کال کرکے پیزا آرڈر کیا۔ جب وہ پیزا پہنچانے کے لیے ملزم کے ڈیرے پر گیا تو ملزم نے مبینہ طور پر اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں