ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا شہری گرفتار

  ڈکیتی کی جھوٹی کال  کرنے والا شہری گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر )ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کینال روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رقم خردبرد کرنے کی نیت سے جھوٹی کال کی تھی۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں