ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 186 گ ب میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس کے بھائی سے موبائل فون اور 62 ہزار 500 روپے مالیت کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔