گھر گھس کر فائرنگ ،3خواتین کوزخمی کرنیوالوں پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )ممتاز آباد پولیس نے فائرنگ کرکے خواتین کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ممتاز آباد پولیس کو شہری نے بتایا کہ ملزم مہران ،شاہدہ منی اور نسرین گھر آئی اور کہا کہ مجھے وراثتی زمین دوورنہ گھر کی خواتین کو جان سے ماردیں گے مہران نے فائرنگ کرکے میری والدہ زبیدہ خاتون اور بھابھی سمیعہ کو زخمی کردیا جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگئے اور ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔