سالگرہ کی تقریب کے دوران گھر سے زیورات، نقدی چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سالگرہ کی تقریب کے دوران گھر سے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں عرفان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اس کے گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر الماری سے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔