محکمہ کو اطلاع دئیے بغیر بیرون ملک سفر ، کانسٹیبل پر مقدمہ
تھانہ کوتوالی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے امجد کیخلاف کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ پولیس کو بغیر اطلاع دیئے بیرون ملک سفر کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کانسٹیبل امجد کی جانب سے محکمہ پولیس سے بغیر اجازت حاصل کئے متعدد بار بیرون ملک کا سفر کیا گیا۔ جس پر تھانہ کوتوالی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔