ساہیوال :نامعلوم وجوہات، لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

ساہیوال :نامعلوم وجوہات، لڑکی نے  نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

ساہیوال(نامہ نگار)ساہیوال میں نامعلوم وجوہات پر 24 سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، ریسکیو 1122 نے لاش نکال لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام نیاز ی اوور ہیڈ برج سے 24سالہ لڑکی ایمن جاوید نے نہر ایل بی ڈی سی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو ٹیم نے مسلسل 12گھنٹے آپریشن کرکے صبح 7بجے کے قریب لاش تلاش کرکے نہر سے نکال لی اورضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ، لڑکی پاکپتن کی رہائشی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں