سانگلہ ہل :نہر میں ڈوبنے والے تبلیغی جماعت کے 2نوجوانوں کی لاشیں برآمد
سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب (تحصیل رپورٹر، خبر نگار)ریسکیو ٹیموں نے دو روز قبل سانگلہ ہل مڑھ بلوچاں روڈپر رتیاں آرائیاں کے قریب نہر میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے تبلیغی جماعت کے 2نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔
ہری پور ہزارہ خیبرپختونخوا کے رہائشی20 سالہ زین اور تلہ گنگ کے 22 سالہ طلال کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے واٹر سرچ آپریشن شروع کیااور مسلسل دو روزہ آپریشن کے بعد جمعہ کے روز ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد کر کے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں ۔ دونوں نوجوان تبلیغی جماعت کے ہمراہ علاقہ رتیاں مہاجراں آئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments