جوہر ٹائون:پسٹل صاف کرتا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)جوہر ٹائون میں 20سالہ نوجوان پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بتایا گیا کہ جوہر ٹائون کے علاقے بیڑ پنڈ کارہائشی 20سالہ حیدر جٹ اپنے گھر کی چھت پر پسٹل صاف کررہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو سیدھا اس کے دل پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments