غیر ملکی خواتین سے اغوا و زیادتی کیس،4ملزمان جیل منتقل
لاہور (کورٹ رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمودنے غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کیس میں ملزمان رضا ڈار،سکندر خان،ساجد خان اور حسن رضا کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی نے بیان دیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار نہیں ہے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد چاروں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments