گجرات:مضر صحت خوراک پرفوڈ پوائنٹس کو جرمانے ‘25لٹر دودھ تلف
گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز 30فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران 21فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ خلاف ورزیوں پر 3فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 26ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 25 لٹر غیر معیاری دودھ تلف بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments