گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آمنہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں نے قابو کرکے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments