جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

اوباشوں نے دونوں کو ملت ٹاؤن اور روشن والا کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنایا تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں نابالغ لڑکی سے درندگی، ملزموں پرمقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں محمود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 16 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں نابالغ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ عادل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 12 سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...