تیسرا ٹی 20:پاکستان ویمنز کی جیت، سیریز سری لنکا کے نام
قومی ٹیم نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا
دمبولا (سپورٹس ڈیسک )دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ ۔3 میچوں کی سیریز سری لنکا ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے ۔پاکستان ویمنز نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments