کوریاکو پھر شکست،پاکستان کی ہاکی ٹیسٹ سیریز میں فیصلہ کن برتری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے کوریا کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دے کر ہاکی ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے آغاز میں کوریا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر 0-1 کی برتری حاصل کر لی ،تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کی ٹیم نے متواتر گول سکور کیے اور میچ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی جانب سے حیات زکریا ، رانا وحید اشرف ، عبدالرحمٰن اور شاہد حنان نے گول سکور کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments