دوسرا ٹیسٹ : عبداللہ شفیق کی سنچری، قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم
بابر88بناکرآؤٹ، سلمان علی آغا کھاتہ ہی نہ کھول سکے،قومی ٹیم کے 7وکٹوں پر 371 رنز،27رنزکی برتری حاصل
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ابتدا میں ہی پاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹنے لگے تاہم عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچری کے باعث قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے ،قومی بیٹرز نے 266 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کھیل کا شروع کیا تو کپتان بابر اعظم سنچری بنانے کی کوشش کے دوران نروس نظر آئے ۔ تیسرے روز بابر اعظم کوئی شاٹ کھل کر نہ کھیل سکے اور گزشتہ روز کے 86 رنز میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے ۔
بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈین بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے ایک رن بنانے والے اویس ظفر کو وریکون نے بولڈ کیا، پھر صفر پر سلمان علی آغا کو شمار جوزف نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی 286 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی، تاہم سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نئے آنے والے بیٹر محمد رضوان کے ساتھ ٹیم کوسہارادیا اورٹیم کاسکو371رنزپرپہنچا کر 27رنزکی برتری حاصل کرلی ، محمدرضوان 18رنزبناکر پویلین لوٹ گئے ،آخری اطلاعات عبداللّٰہ شفیق 153اور ساجدخان 28رنزکیساتھ کریز پر موجودتھے ۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments