پاکستانی گرلز کے ہیروز اوپن ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 8 میڈلز

پاکستانی گرلز کے ہیروز اوپن ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 8 میڈلز

تھائی لینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نام 3گولڈ، 3سلور اور 2برونز میڈلز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ نویں ہیروز اوپن انٹرنیشنل ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی کیڈٹ اور جونیئر گرلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برونز میڈلز اپنے نام کر لیے ۔ایونٹ میں 9 سالہ شانزے عباس اور حورین فاطمہ نے اپنی اپنی ویٹ کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیتے ، جبکہ حورین فاطمہ نے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شانزے عباس نے پومسے کیٹیگری میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 6 سالہ خدیجہ عباس نے 11 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ویٹ کیٹیگری میں سلور میڈل جیت کر نیا سنگ میل قائم کیا۔ ثانیہ نعمان نے پومسے مقابلوں میں گولڈ میڈل جبکہ ویٹ کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔یشفہ فاطمہ نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سلور اور ایک برونز میڈل اپنے نام کیا، جس سے پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد آٹھ ہو گئی۔اس شاندار کامیابی پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور عوام نے کھلاڑیوں، ان کے والدین، پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صدر کرنل نبیل احمد رانا، ٹیم منیجر سید عون عباس اور کوچز کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...