امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکا میں شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر ہفتے کے روز منعقد ہونے والی سالانہ ورلڈ ڈاگ سرفنگ چیمپئن شپ میں مختلف نسلوں کے کتوں نے سرفنگ کے شاندار مظاہرے کیے۔۔۔
جنہیں دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد ساحل پر موجود تھے ۔مقابلے میں چھوٹے اسپینیلز سے لے کر بڑے لیبراڈور کتوں تک نے حصہ لیا۔ ججز نے کتوں کی کارکردگی کا جائزہ اس بنیاد پر لیا کہ وہ کتنی دیر تک سرف بورڈ پر قائم رہے ، لہر کا سائز کیا تھا اور انہوں نے کتنے اعتماد کے ساتھ سرفنگ کی۔اپنے 10 ویں سال میں داخل ہونے والے اس ایونٹ کا انعقاد سان فرانسسکو سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب میں واقع پیسیفیکا کے ساحل پر کیا گیا۔ مقابلے کے ساتھ پالتو جانوروں کو گود لینے کی مہم اور مقامی فلاحی اداروں کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments