اسپیس ایکس راکٹ کابالائی حصہ آج چاند سے ٹکرائے گا
نیویارک(اے ایف پی)اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا بالائی حصہ آج بدھ کو غیر ارادی طور پر چاند سے ٹکرا جائے گا۔ یہ تصادم زمین کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں، تاہم اس کے نتیجے میں چاند کی سطح پر ایک نیا گڑھا بن جائے گا۔۔۔
توقع ہے کہ فالکن 9 کا بالائی حصہ مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 2 بجکر 35 منٹ پر چاند کی سطح سے ٹکرائے گا۔نیومیکسیکو کی لاس الاموس نیشنل لیبارٹری کے سائنس دان اور اس متوقع تصادم پر حالیہ تحقیقی مقالے کے مرکزی مصنف بینجمن فرنینڈو نے بتایا کہ ممکن ہے دوربین رکھنے والے افراد تصادم کے نتیجے میں اٹھنے والے ملبے کے بادل کا مشاہدہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ منظر کتنا روشن ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments