فردوس جمال اداکاری میں قوی خان سے کمتر ہیں:وسیم عباس
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار وسیم عباس نے سینئر اداکار فردوس جمال کی اداکاری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اداکاری کے معاملے میں قوی خان سے کمتر قرار دے دیا۔
وسیم عباس حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے اور فردوس جمال کا موازنہ لیجنڈری اداکار قوی خان سے کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دونوں میں سے بہتر اداکار کا انتخاب کرنا ہو تو میں قوی خان کو منتخب کروں گا۔ قوی خان ہر قسم کے کردار اور ہر صنف میں انتہائی فطری انداز میں اداکاری کرتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments