ممکنہ خطاب ، بھارت سے وضاحت طلب

ممکنہ خطاب ، بھارت سے وضاحت طلب

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے نئی دہلی سے ممکنہ ورچوئل خطاب پر بھارت سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔

 بنگلہ دیشی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی سرزمین سے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دوطرفہ تعلقات کی بہتری کو متاثر کرسکتی ہے ۔ یہ ردعمل آج 5 اگست کو فارن کارسپانڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا کے پروگرام میں شیخ حسینہ کی متوقع شرکت کے بعد سامنے آیا۔ ڈھاکہ حکومت بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے معاملے پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...