پوتے نے توپ کے گولے بیگ میں رکھ دیئے ، دادی پکڑی گئی

پوتے نے توپ کے گولے بیگ میں رکھ دیئے ، دادی پکڑی گئی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست الاباما کے گلف شورز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک مسافر خاتون کے سامان سے امریکی خانہ جنگی کے دور کے 5 چوری شدہ توپ کے گولے برآمد ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک اہلکار نے ایکس رے اسکیننگ کے دوران سوٹ کیس میں ایک مشکوک چیز دیکھی اور سوٹ کیس کی تلاشی لینے پر 5 چھوٹے توپ کے گولے برآمد ہوئے ۔ ٹی ایس اے کے اہلکار جسٹن ڈوپری نے بتایا کہ گولے غیر فعال تھے اور ان میں کوئی دھماکا خیز مواد موجود نہیں تھا ،رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ اور ایک کم عمر لڑکے نے یہ گولے فورٹ مورگن کے سٹوریج ایریا سے چرائے اور اپنی دادی کے بیگ میں رکھ دیے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...