انٹارکٹیکا کے پراسرار سرخ پانی کا اہم سراغ مل گیا
لاہور(نیٹ نیوز)انٹارکٹیکا کی ٹیلر ویلی میں واقع پراسرار ‘بلڈ فالز’ سے نکلنے والے سرخ رنگ کے پانی کے ماخذ سے متعلق سائنسدانوں کو اہم سراغ مل گیا۔
جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع نئی تحقیق کے مطابق ماہرین نے بلڈ فالز سے نکلنے والے نمکین پانی کے سمندری ماخذ کے حوالے سے سالماتی اور جینیاتی شواہد دریافت کیے ہیں محققین نے بلڈ فالز اور اس کے اطراف سے پانی، تلچھٹ اور ہوا کے 167 نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کیا اورمعلوم ہوا کہ بلڈ فالز کے نمونوں میں سمندری ماحول سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد یوکاریوٹک جینیاتی آثار موجود تھے ، سرخ نمکین پانی میں مضبوط سمندری جینیاتی آثار کی موجودگی اس بات کا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ یہاں ایک قدیم سمندری ماحولیاتی نظام موجود تھا، جو بعد میں انٹارکٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے الگ تھلگ ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments