سمندر کی گہرائی میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

سمندر کی گہرائی میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک کے ذرات سمندر کی ہزاروں میٹر گہرائی میں واقع ایسے ماحولیاتی نظام تک بھی پہنچ چکے ہیں۔۔۔

 جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی، جس سے سمندری آلودگی کے پھیلاؤ پر نئی تشویش جنم لے رہی ہے ۔تحقیق کے مطابق ہر سال تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ ٹن سے زائد پلاسٹک سمندروں میں شامل ہوتی ہے ۔ وقت کے ساتھ یہ پلاسٹک ٹوٹ کر نہایت باریک ذرات، یعنی مائیکرو پلاسٹک، میں تبدیل ہو جاتا ہے ، جو سمندری دھاراؤں کے ذریعے دور دراز علاقوں تک پھیل جاتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ یہ ذرات نہ صرف سمندری حیات کے لیے خطرہ بن رہے ہیں بلکہ غذائی زنجیر کے ذریعے انسانوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں ،جس کاتدارک کیاجاناضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...