مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
پی سی بی نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی، مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کرینگے ، 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا۔مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹونٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں۔مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments