ابوظہبی :فلپینی شہری نے کروڑوں درہم کا انعام جیت لیا
دبئی (نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک فلپینی شہری رینالڈو ہربوسو نے ابوظہبی کی مشہور بگ ٹکٹ قرعہ اندازی میں دو کروڑ درہم کا گرینڈ انعام جیت لیا۔
پیر کو ہونے والی سیریز 289 کی لائیو قرعہ اندازی میں دبئی میں مقیم فلپینی رینالڈو کا ٹکٹ نمبر 267822 خوش قسمت قرار پایا۔ انہوں نے یہ ٹکٹ 13 جولائی کو خریدا تھا۔قرعہ اندازی کے بعد انہوں نے فوراً اپنے کسی قریبی شخص کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آخرکار انہوں نے دو کروڑ درہم جیت لیے ۔رینالڈو نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے مسلسل بگ ٹکٹ خرید رہے تھے ،اور ان کی ثابت قدمی کامیابی میں بدل گئی، انعامی رقم اس ٹکٹ کو مشترکہ طور پر خریدنے والے 10 افراد کے گروپ کے ساتھ تقسیم کریں گے ۔اس طرح رینالڈو کے حصے میں 20 لاکھ درہم آئیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments